جعفرآباد،محکمہ ایکسائز اور اینٹی نا ر کو ٹیکس فورس کی کا روائی ٹر یکٹر کے خفیہ خانو ں سے 48کلو چرس بر آمد ایک ملزم گرفتار

پیر 24 ستمبر 2018 19:39

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) محکمہ ایکسائز اور اینٹی نا ر کو ٹیکس فورس جعفرآباد کی کا روائی ٹر یکٹر کے خفیہ خانو ں سے 48کلو چرس بر آمد ایک ملزم گرفتار تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنشن کے آفیسر حبیب اللہ جمالی ، انسپکٹر جاوید خارانی ،خیر جان بلو چ نے پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے بتا یا کہ محکمہ ایکسا ئز اور اینٹی نا ر کو ٹیکس فورس جعفرآبادنے خفیہ اطلاع پر کو ئٹہ رو ڈ ڈیرہ اللہ یار میں چیکنگ کے دوران ایک ٹر یکٹر کے خفیہ خانو ں نے اعلیٰ کوالٹی کی48کلو چرس بر آمد کر کے ایک ملزم ہزار خان بنگلز ئی کو گر فتار کر لیا گیا ہے انہو ں نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کو ئٹہ سے چرس سندھ کی طرف اسمگل کی جا رہی ہے جس کے بعد ناکوں پر چیکنگ سخت کی گئی تو دروان چیکنگ ٹر یکٹر کے خفیہ خانو ں سے چرس آمد کی گئی جس کی ما لیت لا کھو ں روپے ہے انہو ں نے کہا کہ منشیا ت کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مز ید سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں تما م نا کو ں پر چیکنگ کا سلسلہ سخت گیا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں