اوستہ محمد میں موٹر سائیکل چوریاں روز کا معمول بن گیا

بدھ 16 جنوری 2019 23:16

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) اوستہ محمد میں موٹر سائیکل چوریاں روز کا معمول بن گیا ہے ، چابی چوری کرنے والے جاری ہیں، جب تک جوئے کے اڈے بند نہیں ہوں گے تب تک یہ چوریاں ہوتے رہیں گے، دیکھاوئے کے لئے ان لڑکوں کو پکڑا جوپولیس کو منتھلی نہیں دیتے باقی جو بڑے جوئے کے اڈے ہیں وہ چل رہے ہیں، اس کے علاوہ مرغے لڑائی ، گدھا دوڑ اور بیل دوڑ بھی ہو تے ہیں جن پر لاکھوں کے شرط ہوتا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق اوستہ محمد کے علا قے میں جوئے کے اڈے باقائد ہ چل رہے ہیں اور وہی جواری جو ہارتے ہیں وہی موٹر سائیکل چوریاں کرتے ہیں، ان کی واپسی بھی پولیس اہلکار معبینہ طور پر کرتے ہیں تعاوان کے ذریے، اس کے علا وہ مرغے لڑائی ، بیل دوڑ گدھا دورڑ بھی ہوتے ہیں جن پر بھی لاکھوں رپے کا شرط ہوتا ہے ، جواء جرائم کا جڑ ہے جب تک اس کا خاتمہ نہیں ہوگا تب تک امن ممکن نہیں ، پولیس نے چند جواری پکڑے جو پولیس کو خرچہ نہیں دیتے ان کو پکڑا صرف شو کرنے کے لئے باقی جو بڑے جواری ہیں وہ سرعام کھیلتے ہیں ان سے باقائدہ معبینہ طور پر شام کو پولیس بھتہ لے آتے ہیں ، عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی نصیرآباد سے اپیل کیا کہ وہ اس طرف توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں