اوستہ محمد: محراب شاہ کالونی میں دو کمسن بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

ایک روز شام گھر سے اچانک غائب ہو دوسری صبح کو ان کی نعشیں خان پور نہر سے ملیں، عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، گھر میں کہرام مچ گیا ، ڈوب کر جاں بحق کی تصدیق ڈاکٹروں نے کر لی

جمعہ 31 مئی 2019 21:56

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2019ء) محراب شاہ کالونی میں دو کمسن بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق، ایک روز شام گھر سے اچانک غائب ہو دوسری صبح کو ان کی نعشیں خان پور نہر سے ملیں، عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، گھر میں کہرام مچ گیا ، ڈوب کر جاں بحق کی تصدیق ڈاکٹروں نے کر لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام کو محراب شاہ کالونی کے رہایشی محمد صدیق چہوان کی بیٹی چھ سالہ شکیلا بی بی اور محمد مراد کا پانچ سالہ بیٹا محمد نواز گھر سے باہر نکلے کھیلتے کھیلتے غائب ہو گئے والدین نے شہر میں بہت تلاش کی پولیس کو بھی اطلاع دی اور شہر میں انونس منٹ بھی کرویا لیکن بچے نہیں ملے دوسرے روز صبح کو بچوں کی نعش ساتھ گزرنے والی نہر خانپور شاخ سے بچوں کی نعش ملیں تو گھر میں کہرام مچ گیا عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں، دونوں نعشوں کی ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ حلاکتیں ڈوبنے سے ہوئی ہیں، بچوں کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں