اوستہ محمد،پیٹرو ل قیمتوں کو بڑ ھا کر عوام پر ظلم کیا گیا،عید کے بعد ہم سڑکوں پر نکلیں گے، سیا سی سماجی و عوامی حلقوں کا رد عمل

ہفتہ 1 جون 2019 21:54

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2019ء) پیٹرو ل کی قیمتوں کے بڑھاکر عوام پر ظلم کیا گیا پیٹرول کی قیمتوں سے ایشاء خورد کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں عید کے بعد ہم سڑکوں پر نکلیں گے سیا سی سماجی و عوامی حلقوں کا میڈیا کے سامنے رد عمل، عمران خان نے حکومت سے پہلے باتیں تو بہت کیں لیکن اب اس کو کیا ہو گیا ان خیالات کا اظہار اوستہ محمد کی عوام اور سیا سی سماجی حلقوں نے میڈیا سے حالیہ پٹرول کی قیمتوں کے اضافے پر اپنے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گیا عوام کے دلوں میں اب نفرت کے سوائے کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ عید کے بعد اس حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں