سانحہ مچھ کی مذمت کرتے ہیں ،ہزارہ برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،گلفام حسین لاشاری

جمعہ 8 جنوری 2021 18:00

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) سیاسی سماجی رہنما گلفام حسین لاشاری قلب عباس لاشاری زہیم حسین اطیہ زینب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم سانحہ مچھ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں سانحہ مچھ بہت بڑا سانحہ ہے ہم ہزارہ برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ روز سے ہزارہ برادری کی میتیں پڑی ہوئی ہیں جن کہ قابل افسوس بات ہے اس واقع میں ملوث دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے گزشتہ کئی دہائیوں سے ہزارہ برادری کے ساتھ ظلم اوربلوچ پشتون کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے اور انہیں بے گناہ قتل کیا جارہا ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ ہزارہ برادری کے مطالبات کو فوری تسلیم کریں ہم ہزارہ برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں