بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے ،مقصد عوامی مسائل کو حل کرنا ہے،میر جان محمد خان جمالی

پیر 11 جنوری 2021 17:51

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء) بابا گر مکھ داس کا 42سالانہ برسی عقیدت و احترام سے اوستہ محمد میں منائی جا رہی ہے۔جس میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں جس میں ڈی پی او جعفرآباد خود سیکورٹی کی نگرانی کر رہے ہیںجبکہ بابا گر مکھ داس کی برسی کے موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر میر جان محمد خان جمالی،میر اسد خان جمالی،اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد عبدالناصر کاکڑ کے ہمراہ سالانہ میلے باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر مکھی نانک سنگھ،سیٹھ ماندھم داس،سندیپ گرنزئی،سیٹھ شنو مل راجہ ماہراج،لداح رام و دیگر موجود تھے۔اس موقع پر میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے اقلیتی برادریوں کو اپنے مذہبی رسمات ادا کرنے کی کھلی آزادی ہے برسی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ہم جمالی خاندان کی جانب سے اقلیتی کو اپنے ذاتی محافظ فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے رسمات ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ میں نے اپنے حلقہ انتخاب میں مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے کیلئے مختلف شاہراہوں پر کام تیزی سے جاری ہے تاکہ عوام کو سفر کرنے میں آسانی ہو۔بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے ہمارا مقصد عوامی مسائل کو حل کرنا ہے۔اوستہ محمد میں سیوریج سسٹم کی بہالی کیلئے جامع پلان بنا رہے ہیں تاکہ اس کا مستقبل حل نکل سکے۔

بلوچستان عوامی پارٹی اپنے منشور پر عمل پیرا ہے۔عوام سے الیکشن میں کیئے گئے وعدے پورے کیئے جا رہے ہیں۔بی اے پی پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ شہر میں کروڑوں روپوں کی فنڈز سے ترقیاتی کام جاری ہے۔جن کی تکمیل سے شہریوں کو سہولیات میسر ہو گی۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں