اوستہ محمد:اقلیتی برادری کو ٹارگیٹ اور مسلسل ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران کی جانب سے شٹر بند احتجاج

منگل 3 اگست 2021 23:46

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) شہر میں اقلیتی برادری کو ٹارگیٹ اور مسلسل ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران کی جانب سے شٹر بند احتجاج کیاگیا اور اقلیتی برادری نے اپنے کاروبار کو بند کر دیا اور کہا کہ جب تک ہمیں کوئی تحفظ کی ذمہ داری نہیں اٹھائے گا تب تک ہم کارو بار بند کر دیں گے جبکہ تاجر برادری مکھی نانک سنگھ اور اقلیتی برادری سخت مایوس ہیں اور انہوں نے کہا کہ صرف اقلیت کو ٹارگیٹ کیا جا رہا ہی

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں