گنداخہ میں عوام رل گئی ہے اور ایس ایچ او عوام کے خادم کی بجائے بادشاہ بن چکا ہے اس کو کوئی بھی پرواہ نہیں ،حاجی علی کبر جتک

منگل 28 جون 2022 21:49

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) گنداخہ میں امن و امان کی صورتحال تباہ غریب عوام چوروں اور ڈاکووں کے رحم کرم پر پولیس با اثر چوروں کے سامنے بے بس غریب عوام خوف سے ساری رات خوف سے جاگ کرگزارنے پر مجبور ہوچکی ہیں اس حوالے سے باغٹیل سے ایک بہت بڑی ریلی۔بی این پی عوامی مرکزی کمیٹی کے ممبر حاجی علی اکبر جتک عوامی اتحاد باغ ٹیل گنداخہ کے صدر و سینئر رہنماء بی این پی عوامی علی مراد خان نیچاری پریس سیکرٹری غلام مرتضی مگسی و دیگر کی قیادت میں نکالی گئی جوکہ مختلف علاقوں سے ہوٹی ہوئی گنداخہ میں جلسہ کی شکل اختیار کرگئی ریلی میں سیکڑوں کے تعد میں عوام نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر گنداخہ پولیس کے خلاف نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے گنداخہ پولیس تھانے کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے بی این پی عوامی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر حاجی علی کبر جتک ٹکری محمد عالم جتک علی مراد نیچاری سخی پندرانی صفردعلی جاگرانی و دیگر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گنداخہ میں عوام رل گئی ہے اور ایس ایچ او عوام کے خادم کی بجائے بادشاہ بن چکا ہے اس کو کوئی بھی پرواہ نہیں انہوں نے کہاکہ بی این عوامی گنداخہ میں امن خراب کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے گی فوری طورپر گنداخہ میں علی مراد نیچاری کی موٹرسائیکل سمیت دیگر چوری شدہ سامان برآمد کیا جائے بصورت دیگر اوستہ محمد ڈی ایس پی آفیس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا مظاہرین نے حکومت بلوچستان وزیراعلی بلوچستان آئی جی بلوچستان ڈی آئی جی نصیرآباد اور ایس پی جعفرآباد و دیگر حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایس ایچ او گنداخہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر اس کا تبادلہ کیا جائے اور چوری شدہ سامان برآمد کیا جائے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں