من امان کے لیے ہر ممکنہ کو شش کر رہا ہوں، ایس ایچ او صدر اوستہ محمد

روزانہ اشتہاری اور روپوش کو پکڑ رہا ہوں،جوئے کے اڈے جہاں بھی نظر آئیں پولیس کاروائی کرے

بدھ 29 جون 2022 22:13

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) امن امان کے لیے ہر ممکنہ کو شش کر رہا ہوں روزانہ کی بنیاد پر اشتہاری اور روپوش کو پکڑ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

جوئے کے اڈے جہاں بھی نظر آئیں تو پولیس ان پر کاروائی کرے گئی میرے تھانہ کے حدود میں کوئی جوا نہیں چلا رہا ان خیلات کا اظہار صدر تھانہ کے ایس ایچ او پنہل خان جمالی نے (آن لائن)سے باتیں کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ اخباروں میں جوئے کے بارے میں خبریں آئیں جس پر میں نے فوری ایکشن لیکر ان کے خلاف کاروائی کی اور انشا اللہ اپنے ایریا میں جوئے کے اڈے کھلنے نہیں دیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر روپوش اور اشتہاری پکڑ رہے ہیں ۔

ایک۔سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سٹی تھانہ یا کوئی اور تھانہ میں واقع ہوتا ہے تو بھی ہم ملکر کرائیم کے خلاف جدو جہد کرتے ہیں ۔ افسران بالا کی جانب سے ہمیں مکمل ہدایت ہے اور ہمیں فل پاور دئے ہوئے ہیں انشا اللہ علاقے میں امن کو گہوارا بنائیں گے۔علاقے کے شیف لوگوں اور امن پسند لوگوں کا تعاون رہے لیکن پولیس کا فرض ہے کہ امن قائم ہو۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں