ہربچہ اسکول میں داخلہ مہم ریلی تعلیم سب کا حق ہے۔تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے، ڈی ای او

جمعرات 14 مارچ 2024 23:01

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2024ء) بلوچستان بھر کی طرح اوستہ محمد میں بھی اسکولوں میں داخلہ مہم کے سلسلہ میں محکمہ تعلیم اوستہ محمد اور ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اختیار احمد جمالی ڈی ڈی ای او سلطان احمد جمالی سید علی رضاء شاہ عبدالرشید سولنگی کی قیادت میں گورنمنٹ ہائی سکول سے ریلی نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈی سی آفس کے سامنے پہنچی جہاں پر شرکائ سیڈسٹرکٹ کواڈینیٹر سید علی رضا شاہ ڈی ای او ایجوکیشن اختیار علی عبدالرزاق دایہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم بہت بڑی چیز ہے اگر دنیا کے ساتھ برابر کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں صرف تعلیم پر توجہ دینا ہو گی تعلیم کے بغیر ترقی نہ ممکن ہے تعلیم کو چوتھی آنکھ قرار دیا گیا انہوں نے کہا کہ ہم ہر گھر جائیں گے جو بھی بچے تعلیم سے محروم ہیں انشائ اللہ انہیں تعلیم کی روشنی میں لائیں گے انشائ اللہ ضلع اوستہ محمد کو تعلیم کے حوالے سے مزید بہتر بنائیں گیاور تعیم مفت دیں گے حکومت بلو چستان کی اور محکمہ تعلیم کی بھی یہی کوشش ہے کہ ہر بچہ اسکول میں اگر دنیا کے برابر جانا چاہتے ہو تو بچوں کو تعلیم دیں

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں