کند کوٹ کمشور ایریا میں آئے روز چوری ڈکیتی اور اغواء برائے معمول بن گئے ہیں

جمعرات 14 مارچ 2024 23:01

اوستا محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2024ء) کندھ کوٹ کشمور نو گو ایریا بنا ہوا ہے وزیر اعظم۔صدر پاکستان سپریم کورٹ اور ادارے کہاں گئے ہیں آئے روز لوگوں کو اغواء کر کے انہیں زخمی کرنا قتل کرنا تعاوان لینا ان کی دیداو دلیری وڈیو وائرل کرنا حکومت کی ناکامی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاست کے اندر ریاست قائم ہے ملک کے سربراہ سیاست دان اپنے کرسی کی خاطر ان ڈاکووں اور ڈاکووں کی سر پرستی کرنیوالوں کے آگے بے بس ہیں صدر پاکستان وزیر اعظم پاکستان وزیر قانون ادارے کہا ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کیوں خاموش ہیں آئے روز اغوائ کر کے لوگوں سے ظلم کرتے ہیں ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ ریاست میں ریاست قائم ہو گیا ہے ڈاکو لوگوں سے لاکھوں رپے لیکر چھوڑتے ہیں اگر پیسے نہیں دیتے تو ان کو ہاف فرائی فل فرائی کر کے انہیں قتل کر کے پھینک دیتے ہیں لیکن وہاں کوئی کاروائی نہیں ہوتی ہے کیوں ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے انڈیا میں کشمیریوں پر ظلم ہوتا ہے اسی طرح کشمور اور کندھ کوٹ صادق آباد کے کچے کے علاقے میان ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس معملہ میں معبینہ طور پر پولیس مکمل طور پر ملوث ہیں دو ایس ایس پی نے واضح کیا کہ پولیس والے ملوث ہیں ہمیں کاروائی کرنے سیاستدان نہیں کرنے دیتے ہیں سپریم کورٹ سے عوامی حلقوں نے اپیل کیا کہ وہ سمو نوٹس لیکر اقدام کریں۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں