32 مارچ تجدید عہد کا دن ہے ، سردارزادہ میر فیصل خان جمالی

ملک پاکستان کی بنیاد رکھی گئی جو اللہ نے کامیاب کیا، رکن صوبائی اسمبلی

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:20

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ یوم تجدید عہد کا دن ہے، 23مارچ وہ تاریخی دن ہے جس دن برصغیر کے مسلمانوں نے غلامی میں جکڑے ہوئے زنجیریں توڑ کر ایک ا?زاد مسلم ریاست کے قیام کا پرعزم فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہی کے دن 1940ء کو لاہور میں مینار پاکستان پر قائد اعظم محمد علی جناح کی سربراہی میں قرار داد پاکستان منظور ہوئی، تجدید پاکستان سے تکمیل پاکستان کا یہ سفر جاری ہے۔

(جاری ہے)

آج کے دن ہمیں اپنی ماضی پر نظر ڈالنا ہوگا اور اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے غور و فکر کرنا ہوگا۔تاکہ وطن عزیز کی بقائ خوشحالی اور ترقی کے لیئے اپنا کردار ادا کرسکیں۔ ا?یئے اس دن عہد کریں کہ وطن عزیز کی مضبوطی اور سربلندی کے لیئے علاقائی تعصبات اور رنگ و نسل کی تفریق سے نکل کر ایک متحد قوم بنیں تاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کی مشن کو عملی جامہ پہنایا جاسکیں۔ اس وقت بحثیت قوم متحد ہو کر ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو مشکلات سے نکال کر تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔نشائ اللہ ایٹمی قوت سے سرشار ملک ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں