جام پور ‘مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار ‘ مقدمہ درج کرلیا گیا

ہفتہ 30 اگست 2014 13:13

جام پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء)جام پور میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے دکان میں چھاپا مارکر دکاندار کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

علاقہ چنگی کوٹلہ مغلاں کے قریب مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے ایک دکاندار محمد ندیم قریشی نے برائلر مرغی کا گوشت 140روپے فی کلو کی سیل لگا رکھی تھی جس پرشہریوں نے اس سے گوشت خرید کرنا شروع کردیا پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ محمد ندیم قریشی مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کر رہا ہے جس پر اس کی دکان میں چھاپا مارا گیا تو دکان کے اندر مردہ مرغیاں پائی گئیں ۔جن کا گوشت تیار کرکے فروخت کیا جارہا تھا پولیس نے مردہ مرغیاں قبضہ میں لے کر دکاندارکو گرفتار کر لیا مقدمہ درج کرلیا ۔

جام پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں