جام پور میں یوم آزادی و یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی کے لان میں تقریب منعقد کی گئی

تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سیف الرحمن بلوانی تھے، اسسٹنٹ کمشنر سیف الرحمن نے قومی پرچم اور کشمیری پرچم لہرایا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 15 اگست 2019 17:34

جام پور میں یوم آزادی و یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی کے لان میں تقریب منعقد کی گئی
جام پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اگست2019ء، نمائندہ خصوصی، عنصر سجاد) جام پور میں یوم آزادی و یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی آفس کے لان میں تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمن بلوانی تھے۔اسسٹنٹ کمشنر سیف الرحمن بلوانی نے قومی پرچم اور کشمیری پرچم لہرایا ۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

تقریب میں کشمیری بھائیوں کے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی کی بلڈنگ میں قومی پرچم کے ساتھ کشمیری پرچم بھی لہرایا گیا ۔تقریب میں شہریوں، انجمن تاجران کے نماندوں، وکلاء، سکول و کالج کے اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کے خاتمے کیلئے عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرناہو گا اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ شروع کیا ہو ہے اس کو فوری بند کیا جائے۔ تقریب میں کشمیر بنےگا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

جام پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں