کوٹری بیراج پر پانی کی سطح بلند، حفاظتی بندوں پر دباوٴ بڑھ گیا

اتوار 1 ستمبر 2013 12:39

کوٹری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2013ء) سندھ کے سیلاب سے متاثرہ کچے کے علاقوں میں کئی روز بعد بھی پانی کھڑا ہے ، کوٹری بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے سے حفاظتی بندوں پر دباوٴ بڑھ گیا۔دریائے سندھ کا سیلابی ریلا سکھر بیراج سے کوٹری بیراج کی طرف آرہا ہے۔

(جاری ہے)

سحرش نگر، لطیف آباد نمبر 4 اور دیگر علاقوں میں حفاظتی بندوں پر پانی کا دباوٴ بڑھتا جارہا ہے ، فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کوٹری بیراج پراس وقت درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

خیرپور کی تحصلوں خیرپور،کنگری،گمبٹ اور صوبھو ڈیرو کے کچے کے علاقے پانی میں گھرے ہیں جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دریائے سندھ میں پا نی کی سطح بلند ہونے کے بعد نواب شاہ کے قریب مڈ منگلی بند پر حفاظتی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ادھر پنجاب کے ضلع راجن پور کی 5تحصیلوں میں بارش کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی گھروں کو واپسی شروع ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں