ج*جامشورو: انڈس ہائی وے پر گاڑی الٹ کر گڑھے میں جاگری، 3 افراد جاں بحق

ق*لاشوں کی شناخت اور واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا: پولیس

اتوار 24 مارچ 2024 18:15

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پر گاڑی الٹ کر گڑھے میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر پولیس نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے پیچھا کیا تو تیز رفتار گاڑی خانوٹ کے قریب گڑھے میں جاگری جس کے باعث گاڑی میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں، لاشوں کی شناخت اور واقعے کی مکمل تحقیقات ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں