جامشورو میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگرد گرفتار

ہفتہ 27 جنوری 2024 14:53

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2024ء) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) حیدرآباد نے جامشورو میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔مبینہ دہشتگرد کو سی ٹی ڈی حیدر آباد نے جامشورو سے گرفتار کرکے 600 گرام بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، بال بیرنگز اور کالعدم تنظیم کے بینرز بر آمد کرلیے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد طلبہ کو ریاست کے خلاف اکسانے اور نعرے لگانے کے علاوہ ریلیاں نکالنے میں بھی مہارت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں