ہم جعلی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتے، لیاقت جتوئی

زرداری صاحب آپ کی عیاشیاں ختم ہو رہی ہیں، آصف زرداری نے ایسا کیا کیا ہے کہ اسے چوتھی بار سندھ دے دیا گیا ،گفتگو

جمعہ 16 فروری 2024 22:30

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2024ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما لیاقت جتوئی نے کہا ہے کہ ہم جعلی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مبینہ دھاندلی کے خلاف جی ڈی اے کی جانب سے جامشورو میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت جتوئی نے کہا کہ زرداری صاحب آپ کی عیاشیاں ختم ہو رہی ہیں، آصف زرداری نے ایسا کیا کیا ہے کہ اسے چوتھی بار سندھ دے دیا گیا انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام اور ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں، پیر پگاڑا کو کہتا ہوں کہ سندھ کے عوام آپ کیساتھ ہیں، ہم پر ظلم ہو رہا ہے اور ہم ہی پر مقدمات درج ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم جعلی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتے، سندھ کو حقوق ملنے تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں