جامشورو،بکریوں پر حملہ کرنے والا تیندوا شہریوں کے ہاتھوں ہلاک، مقدمہ درج

جمعرات 25 جنوری 2024 17:45

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2024ء) جامشورو پولیس نے کیرتھر نیشنل پارک کے قریبی گوٹھ میں تیندوے کو ہلاک کرنے والے علاقہ مکینوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرتھر نیشنل پارک کے قریبی گوٹھ تگانہ عرب خان میں دو روز قبل تیندوے نے آباد علاقے میں حملہ کرکے 10 سے زائد بکریوں کو مار دیا تھا۔علاقے مکینوں نے خوف و ہراس پھیلنے پر تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا، پولیس نے عدالتی حکم پر چیتے کو ہلاک والے علاقہ مکینوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف عملے نے مردہ تیندوے کو تحویل میں لیکر وائلڈ لائف آفس منتقل کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے ایک دن بعد سندھ کے محکمہ وائلڈ لائف عملے نے مردہ تیندوے کو وائلڈ لائف آفس کراچی منتقل کیا جہاں اس کا ابتدائی پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

(جاری ہے)

سندھ کے وائلڈ لائف کنزرویٹر جاوید احمد مہر نے کہا کہ ہم نے اب تک جو شواہد اکٹھے کیے ہیں وہ واضح طور پر بتاتے ہیں کہ گاں کے علاقہ مکینوں نے تیندوے کو گولی مار کر قتل کیا جس کی وجہ سے ہم نے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے۔ان کے مطابق تیندوے کو مارنے کی سزا پانچ سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانہ ہے۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں