جے جے وی ایل کے مالک سمیت دیگرکیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم

بدھ 7 فروری 2024 16:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2024ء) جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کے مالک اقبال زیڈ احمد و دیگر کے خلاف 28 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا دائر ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔ احتساب عدالت کراچی نے اقبال زیڈ احمد سمیت 7 ملزمان کے خلاف ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اقبال زیڈ احمد سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت بحال رہے گی، جب تک ریفرنس متعلقہ عدالت میں دائر نہیں کیا جاتا۔اس میں کہا گیا کہ ملزمان اگر اس متعلقہ عدالت یا تفتیشی افسر کے نوٹس جاری کرنے پر متعلقہ فورم پر پیش نہیں ہوئے تو ضمانت کی رقم ضبط کرلی جائے گی، نیب نے تسلیم کیا ہے نیب قانون میں ترمیم کے بعد عدالت کو ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے اقبال زیڈ احمد و دیگر کے خلاف دائر ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے 20 دسمبر 2023 کو ریفرنس حیدر آباد سے کراچی احتساب عدالت منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان میں اقبال زیڈ احمد کے بیٹے رضی الدین احمد، عاصم افتخار ، قاضی ہمایوں فرید ،سلامت علی،محمد رمضان اور فصیح الدین احمد شامل ہیں۔نیب کے مطابق ملزمان پر 28 ارب روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔وضح رہے کہ 2019 میں کراچی قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے ڈرامائی طور پر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) سے منسلک بڑے ناموں میں سے ایک اقبال زیڈ احمد کو لاہور میں ان کے دفتر سے حراست میں لے لیا تھا۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں