جامشورو،انڈس ہائی وے پر گاڑی الٹ گئی، 3افراد جاں بحق

اتوار 24 مارچ 2024 15:40

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) انڈس ہائی وے خانوٹ پرگاڑی الٹ کر گڑھے میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر پولیس نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابقپولیس کی جوابی فائرنگ سے گاڑی الٹ کر گڑھے میں جاگری جس کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے اس کے علاوہ جاں بحق کرمنل کا ریکارڈ چیک کیا جارہاہے۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں