سیہون پولیس کا انوکھا کارنامہ، مرغوں کو قیدی بنا دیا

مالکان مرغے لڑانے کا جرم ثابت ہونے سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع نہیں کررہے،پولیس حکام

جمعرات 15 فروری 2024 18:04

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2024ء) سیہون شریف پولیس نے تھانے میں دو مرغوں کو ہی لاک اپ کردیا۔اس ضمن میں ایس ایچ او سیہون محمد علی عباسی نے بتایا کہ مرغوں کی لڑائی کے دوران چھاپے میں دو مرغے اور دو ملزمان کو پکڑا گیا تھا۔ایس ایچ او کے مطابق ملزمان عدالت سے ضمانت پر رہا ہوگئے لیکن دونوں مرغے تاحال قید ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مالک عدالت میں درخواست دے کر مرغے حاصل کرسکتے ہیں، مالکان مرغے لڑانے کا جرم ثابت ہونے سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع نہیں کررہے۔

ایس ایچ او کے مطابق ہم مرغوں کو دانہ کھلا کھلا کر تھک چکے ہیں مالکان جلد عدالت سے رجوع کریں۔محمد علی عباسی نے کہا کہ ان مرغوں کی خوراک بھی مہنگی ہے، گندم، باجرہ دیگر اناج کھلاتے ہیں، یہ مرغے کورٹ پراپرٹی ہیں اگر مر گئے تو ہم مصیبت میں پڑ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں