الیکشن 2024 کا پہلا مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 77 جامشورو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ نے 67 ہزار ووٹ حاصل کر کے فتح اپنے نام کر لی

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 فروری 2024 23:34

الیکشن 2024 کا پہلا مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا
جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری 2024ء) الیکشن 2024 کا پہلا مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کا پہلا مکمل مگر غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 77 جامشورو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ نے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز سے 67 ہزار ووٹ حاصل کر کے فتح اپنے نام کر لی۔

 جبکہ ان کے مدمقابل جی ڈی اے کے روشن علی صرف 7 ہزار ووٹ حاصل کر سکے۔ دوسری جانب ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے خیبرپختونخواہ کی 45 میں سے 40 نشستوں پر برتری حاصل کر لی۔ جبکہ نجی ٹی وی چینل جی این این نیوز کے مطابق اب تک قومی اسمبلی کی 100 نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے، جن کے مطابق آزاد امیدوار سب سے آگے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اب تک آزاد امیدواروں کو 55، ن لیگ کو 23، پیپلزپارٹی کو 12 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج ہی انتخابی نتائج کے اعلان کا دعویٰ کردیا، میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ووٹر ٹرن آؤٹ بہتر تھا، الیکشن کمیشن آج ہی نتائج کا اعلان کرے گا، پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں، پولنگ کے حوالے سے کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی، موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ انتظامیہ کا تھا، تاہم موبائل سروس کی بندش سے الیکشن کمیشن کے کام پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات میں پولنگ کا وقت شام 5 بجے ختم ہوا، جس کے ساتھ ہی تمام پولنگ سٹیشنز کے دروازے مقررہ وقت پر بند کر دئیے گئے تاہم پولنگ سٹیشن کے اندر موجود ووٹروں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی اور بقیہ ماندہ پولنگ اسٹیشنز میں گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج 6 بجے کے بعد نشر کیے جانے کا سلسلہ شروع ہوا۔

جمعرات کی صبح جب پولنگ کا آغاز ہوا توملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کر دی گئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی سروس معطل رہی، فورجی نیٹ بھی بند کردیاگیا، اس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، اس لیے امن و امان قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج ہی انتخابی نتائج کے اعلان کا دعویٰ کردیا، میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ووٹر ٹرن آؤٹ بہتر تھا، الیکشن کمیشن آج ہی نتائج کا اعلان کرے گا، پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں، پولنگ کے حوالے سے کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی، موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ انتظامیہ کا تھا، تاہم موبائل سروس کی بندش سے الیکشن کمیشن کے کام پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات میں پولنگ کا وقت شام 5 بجے ختم ہوا، جس کے ساتھ ہی تمام پولنگ سٹیشنز کے دروازے مقررہ وقت پر بند کر دئیے گئے تاہم پولنگ سٹیشن کے اندر موجود ووٹروں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی اور بقیہ ماندہ پولنگ اسٹیشنز میں گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج 6 بجے کے بعد نشر کیے جانے کا سلسلہ شروع ہوا۔

جمعرات کی صبح جب پولنگ کا آغاز ہوا توملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کر دی گئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی سروس معطل رہی، فورجی نیٹ بھی بند کردیاگیا، اس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، اس لیے امن و امان قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں