سندھ،کوٹری میں گورنمنٹ اسکول کی چھت کا پلستر گرنے سے 3 طالبات زخمی

منگل 16 اپریل 2024 13:23

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ضلع جامشورو کی تحصیل کوٹری میں گورنمنٹ اسکول کی چھت کا پلستر طالبات کے اوپر آگرا، جس کے نتیجے میں 3 طالبات زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

زخمی طالبات گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کی کلاس روم میں پڑھائی میں مصروف تھیں۔اسکول ہیڈ ماسٹر نے بتایا کہ زخمی طالبات کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ اسکول کی خستہ حالت پر متعدد بار محکمہ ایجوکیشن کو شکایت کی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں