سیہون شریف دھماکا:ایک مشتبہ شخص نےسی سی ٹی وی کیمرےکودیکھ کردوڑلگا دی،عینی شاہد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 فروری 2017 21:40

جامشورو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری2017ء): سیہون شریف میں لعل شہبازقلندر دھماکے کے عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے سے کچھ وقت قبل ایک شخص نے سی سی ٹی وی کیمرے کودیکھ کروہاں سے دوڑ لگا دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال میں زیرعلاج خود کش دھماکے کے زخمی عینی شاہد کاکہناہے کہ مزار میں ایک شخص نے سی سی ٹی وی کیمرے کودیکھا اور دوڑ لگا دی۔جس سے مجھےوہ شخص مشکوک لگا۔ انہوں نے سکیورٹی حکام سے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھنے کامطالبہ کیاہے۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں