جامشورو: ایمبولنس و ٹرک میں تصادم، 5افراد جاں بحق

ہفتہ 7 جنوری 2017 12:36

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) جامشورو میں انڈس ہائی وے پر ایمبولنس اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے۔ حادثے میں خاتون سمیت 5افرادجاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

ایمبولنس اور ٹرک کے قریب ہونے والے تصادم میں خاتون سمیت 5افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔ایمبولنس عبدالغفار نامی مریض کو میہڑ سے کراچی لے جارہی تھی۔ متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ لاشوں اور زخمی افراد کو مانجھند اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں