جامشورومیں 2 ٹرالروں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

جمعہ 19 اکتوبر 2018 15:23

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) جامشورو میں دو ٹرالروں میں تصادمہوا ہے،جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جامشورو کے علاقے لونی کوٹ کے قریب ایم نائن موٹر وے پر دوٹرالر آپس میں ٹکرا گئے ۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا اور لاشوں اورزخمیوں کو لیاقت میڈیکل اسپتال منتقل کردیا

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں