ٖایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6 فیصد کمی

منگل 21 نومبر 2023 20:26

ٖایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6 فیصد کمی
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2023ء) ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ایل پی جی کی درآمدات پر 203 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات پر 216 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ اکتوبر 2023 میں ایل پی جی کی درآمدات پر 63 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو گذشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔ گذشتہ سال اکتوبر میں ایل پی جی کی درآمدات پر 64 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں ایل پی جی کی درآمدات ماہانہ بنیادوں پر 48 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ستمبر میں ایل پی جی کی درآمدات پر 42 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو اکتوبر میں بڑھ کر 63 ملین ڈالر ہو گئے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں