جڑانوالہ،ٹریفک کے المناک حادثاث میں 2نوجوان جاں بحق، ہارٹ اٹیک سے خاتون چل بسی، متعدد زخمی

اتوار 14 اکتوبر 2018 19:50

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2018ء) ٹریفک کے المناک حادثاث میں 2نوجوان جاں بحق، ہارٹ اٹیک سے خاتون چل بسی، متعدد زخمی ۔ بتایا گیا ہے کہ ستیانہ ، تاندلیانوالہ روڈ پر محمد سخاوت اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ عقب سے آنے والی تیز رفتار کار کا ڈرائیور اس پر قابو نہ رکھ سکا اور اس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کرڈالا۔

(جاری ہے)

کھرڑیانوالہ گھٹ والہ ٹول پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سوار فیصل آباد روڈ کی جانب جا رہا ہے کہ سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہوگئی، عبدالغفار موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق، ٹرالی ڈرائیور پولیس حراست میں ۔ مقبولاں بی بی دختر محمد دین ہارٹ اٹیک سے چل بسی جبکہ دیگر حادثات میں سفیان 240گ ب، قاسم ،مریم ، ریاض ، احمد عبدالصمد 240موڑ ، پروین ، شفاقت، نذیر ، فوزیہ ، فاطمہ علوی پارک ، ودیگران کو مختلف جگہوں پر زخمی ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا ۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں