بیروزگاروں کیلئے زبردست موقع،سرکاری محکموں میں ایک لاکھ افراد بھرتی کرنے کا فیصلہ

منگل 30 نومبر 2021 22:16

بیروزگاروں کیلئے زبردست موقع،سرکاری محکموں میں ایک لاکھ افراد بھرتی کرنے کا فیصلہ
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے مختلف سرکاری محکمہ جات میں مختلف گریڈز کے 1 لاکھ ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری محکمہ جات میں ان افراد کی بھرتی کے لئے سرکاری محکموں میں بھرتی پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی ہے۔

بھرتی کے تحت ڈسٹرکٹ سکول ایجوکیشن کے محکمے میں 33 ہزار ایجوکیٹرز کو بھرتی کیا جائے گا۔ جبکہ محکمہ صحت پنجاب کے دونوں محکموں سمیت دیگر سرکاری محکموں میں بھی مختلف سکیلز کے ملازمین کو بھرتی کیا جائے گا۔ 30-11-21/-- #h# e پنجاب بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع g آئی جی نے پولیس افسروں کو بھی زمہ دار قرار دے دیا #/h# ) جڑانوالہ (آن لائن)پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب پولیس حرکت میں آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانولہ سمیت بڑے شہروں میں پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن کا حکم دیا ہے۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب لاہور میں شالیمار لنک روڈ پر ڈور پھرنے سے شہری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر فیلڈ افسران کے ساتھ سپروائزری افسران کو بھی جواب دینا ہو گا۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں