جڑانوالہ۔گاڑی میں سوار مسلح افراد کی نائب ناظم اعلی پنجاب جمعیت اہلحدیث کی گاڑی پراندھا دھند فائرنگ

جمعرات 19 اکتوبر 2023 11:27

جڑانوالہ۔گاڑی میں سوار مسلح افراد کی نائب ناظم اعلی پنجاب جمعیت اہلحدیث کی گاڑی پراندھا دھند فائرنگ
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2023ء) جڑانوالہ۔گاڑی میں سوار مسلح افراد کی نائب ناظم اعلی پنجاب جمعیت اہلحدیث کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ۔۔فائرنگ کی زد میں آ کر نائب ناظم اعلی پنجاب سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔۔

(جاری ہے)

زخمی ہونیوالے قاری خالد مجاہد خطیبِ پتوکی اپنے ساتھی محمد عقیل کے ہمراہ جڑانوالہ سے کھرڑیانوالہ کی جانب جا رہے تھے۔۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔اطلاع پر ایس پی ٹاؤن،ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ،ایس ایچ او تھانہ صدر نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔وقوعہ تھانہ صدر کی حدودِ علی پور بنگلہ کے قریب پیش آیا۔۔فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں