جڑانوالہ،5 روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کر لیا گیا ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رانا عبدالواجد

پیر 26 اکتوبر 2020 19:00

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) جڑانوالہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رانا عبدالواجد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر 26 ستمبر سے اکتوبر تک 5 روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے اور محکمہ صحت کی ٹیموں کو پولیو ویکسی نیشن کی فراہمی بھی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جڑانوالہ کی 57 یونین کونسلز میں 2 لاکھ 75 ہزار 349 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کیلئے 116 ایریا انچارجز، 537 موبائل ٹیمیں،71 فکسیڈ اور 32 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جو گھر گھر جا کر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں گی جبکہ بس ویگن اور عوامی مقامات پر بھی محکمہ صحت کی ٹیمیں بچوں کو قطرے پلائیں گی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رانا عبدالواجد نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلوائیں کیونکہ یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے مذکور نے مزید بتایا کہ 5 روزہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں