جڑانوالہ:مسافر وین کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق،خاتون سمیت 3 مسافر زخمی

جمعہ 6 نومبر 2020 20:00

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2020ء) مسافر وین کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق،خاتون سمیت 3 مسافر زخمی ہو گئے۔حادثہ تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ کھرڑیانوالہ کی مکوانہ بائی پاس روڈ پر یونیورسٹی کیمپس کے قریب تیز رفتار مسافر وین کے ڈرائیور نے موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد 42سالہ عمران،45 سالہ اکرم طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گئے جبکہ خاتون سمیت 3 افراد ناہید بی بی،18 سالہ غلام دستگیر،35 سالہ اصغر شدید زخمی ہو گئے اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو فیصل آباد ہسپتال منتقل کیا جبکہ نعشوں کو پولیس کے حوالہ کر دیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے تاہم پولیس مضروف تفتیش ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں