ں*جڑانوالہ، پرائس کنٹرول کمیٹی و انتظامیہ مخدوشی ، مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

منگل 14 ستمبر 2021 22:30

مکوآنہ / جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) جڑانوالہ اور گردونواح میں تحصیل انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی عدم توجہی کی بنائ پر خود ساختہ مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے دوکاندار اندھیر نگری کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے اہل علاقہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ہیں فروٹ ,سبزی ,گوشت تمام آشیائ ضرورت زندگی دگنے ریٹ پر فروخت کی جارہی ہے ایک اطلاع کے مطابق چھوٹا گوشت 950 کی بجائے 1300 روپے بڑا گوشت 450 کی بجائے 600 جبکہ برایلر مرغی کا گوشت 285 کی بجائے 320 روپے فی کلو گرام دھڑلے سے فروخت کیا جارہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ملی بھگت کے باعث تحصیل انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کو دی جانے والی ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے کی بجائے ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جاتی ہے اور دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ وصول کرتے ہیں\۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں