جڑانوالہ میں پرائیویٹ گنا مراکز پر کم ریٹس پر گنے کی خریداری جاری تحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

پیر 17 جنوری 2022 22:33

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) جڑانوالہ میں پرائیویٹ گنا مراکز پر کم ریٹس پر گنے کی خریداری جاری تحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی تفصیل کے مطابق جڑانوالہ میں گزشتہ روایات کو جاری رکھتے ہوئے امسال بھی حکومت پنجاب کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے پرائیویٹ مراکز پر زمینداروں سے حکومت کے مقررہ کردہ ریٹ سے 50 روپے کم ریٹ پر گنا خریدا جا رہا ہے بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کے لئے مڈل مین بھی عملی طور پر میدان میں کود چکے ہیں جو کہ زمینداروں کو نقد پیمنٹ کا جھانسہ دے کر پرائیوٹ گنا مراکز کو گنا فراہم کروانے کا اہم ذریعہ بنے ہوئے ہیں تحصیل جڑانوالہ کے مختلف مقامات پر گنے کی خریداری کا عمل شروع ہوئے دو ماہ ہو چکے ہیں اور زمینداروں کا استحصال کرنے کے لیے مبینہ طور پر کنڈوں کی ناپ تول میں ہیرا پھیری دھڑلے سے جاری ہے مڈل مینوں کے بھکاو میں آکر گنے کے کاشتکاروں کا معاشی قتل جاری رہنے پر تحصیل انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی ابھی تک حیران کن نظر آرہی ہی

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں