جھنگ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں چھ افراد زخمی

جمعہ 26 جولائی 2019 16:57

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2019ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ سرگودھا روڈ پر چنڈ پل کے قریب ایک کیری ڈبہ تیز رفتار ی کے باعث بریک فیل ہونے پرایک درخت سے ٹکرا گیاجس کے نتیجے میں ایک شخص ثمر عباس ولد محمد ریاض شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

مرضی پورہ سرگودھا روڈ پر ایک بچہ روڈ کراس کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس سے محمد اعظم ولد شہزاد زخمی ہو گیا ۔ اس کے علاوہ فیصل آباد روڈ پر دو موٹر سائیکل رکشے کراسنگ کے دوران ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں چار افراد محسن ولد اقبال، شگفتہ دختر شہباز ، عطیہ زوجہ شوکت اور اختر ولد ہمایوں زخمی ہو گئے ریسکیو 1122جھنگ نے تمام زخمیوںکو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں