ممتاز ماہر طب ڈاکٹر ظفر بلوچ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد تعینات

بدھ 12 جولائی 2017 20:16

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2017ء) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ممتاز ماہر طب ڈاکٹر ظفر عباس خان بلوچ کو خالی آسامی پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد تعینات کر نے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایاکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کی آسامی ڈاکٹر نوازش علی گورایہ کی ریٹائرمنٹ کے باعث خالی ہوئی تھی۔

انہوںنے بتایا کہ ڈاکٹر ظفر عباس خان بلوچ اس وقت بطور پروگرام ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر جھنگ اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔موصوف کا شمار محکمہ کے انتہائی کہنہ مشق ، تجربہ کار ، محنتی و فرض شناس افسران میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ظفر عباس خان قبل ازیں بطور ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جھنگ ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ سمیت دیگر اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے ملازمین اور مختلف سیاسی ، سماجی ،عوامی حلقوں نے ممتاز ماہر طب ڈاکٹر ظفر عباس خان بلوچ کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد تعیناتی کا شاندار الفاظ میں خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی تمام خداداد پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بر وئے کار لاتے ہوئے عوام کیلئے صحت کی سہولیات اور علاج معالجہ کے بہترین مواقعوں کی فراہمی کے ضمن میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور اس سلسلہ میں درپیش مسائل کا خاتمہ بھی یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں