ریسکیو 1122جھنگ نے گذشتہ ماہ 2448افراد کو طبی امداد فراہم کی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

جمعہ 2 فروری 2018 18:37

جھنگ۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122جھنگ نے گزشتہ ماہ جنوری میں 2448افراد کو ریسکیوکیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 علی حسنین نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کی کارکردگی کاجائزہ لیا جس کا مقصد ایمرجنسی ریسپانس ٹائم کو بہتر ،ہمہ وقت تیاری اور خامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کی پہلی تربیت یافتہ سروس کی کارکردگی کومزید بہتر بنانا ہے ،انہوں نے گذشتہ ماہ جنوری کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122کو گذشتہ ماہ میں 14194کالز موصول ہوئیں جن میں2384ایمرجنسی، 3701معلوماتی،180رونگ کالز جبکہ 7929 دیگر کالیں تھیں۔

ریسکیو 1122نے جن 2384ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈ کیا ان میں505روڈ ایکسیڈنٹ ،1606 میڈیکل ایمرجنسی485 کوموقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی ۔

(جاری ہے)

34آگ لگنے کے واقعات 41کرائم کالز اور196متفرق واقعات شامل تھے ۔01بلڈنگ منہدم ہونے اور 01ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں ۔ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افسر انجینئر علی حسنین نے بتایا کہ ریسکیو 1122کو روزانہ ایمرجنسی کالز کی ایوریج 76.90کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج فیصد رہی 6.68اس کے علاوہ فائر ایمرجنسیز پر ریسپونڈ ٹائم 6.03فیصد رہا۔

1884لوگوں کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیاگیااور79لوگ مختلف حادثات میں اپنی جان کی بازی ہارگئے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرعلی حسنین نے گذشتہ ماہ جنوری کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مختلف تعلیمی اداروں،فیکٹریوں اور کارخانوں میں بیسک لائف سپورٹ اور فائر سیفٹی اورینٹیشن کی عملی تربیت فراہم کی گئی،اور اداروں میں موک ایکسرسائزکا انعقاد کیا گیا جن میں ریسکیو1122نے بھرپور رسپانس ٹائم دیا اور ووکیشنل کالج کے طلباء کو کمیونٹی ایکشن فار ڈیزاسٹرکی ٹریننگ بھی کروائی گی اور پورے سال کی اچھی کارکردگی پر ریسکیوز میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں