ڈسٹرکٹ کونسل جھنگکا ماہانہ اجلاس

ہفتہ 31 مارچ 2018 20:52

جھنگ۔31 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2018ء)ڈسٹرکٹ کونسل کا ماہانہ اجلاس وائس چیئر مین ضلع کونسل محمد اقبال خان جبوآنہ کی زیر صدارت جناح ہال ضلع کونسل میں منعقدہ ہوا جس میں چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال، وائس چیئر مین ضلع کونسل سید محمد عباس شاہ ، چیف افسران اور اراکین ضلع کونسل نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وائس چیئر مین نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور ڈسٹرکٹ کونسل کے سابقہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی ۔ اجلاس میں جشن بہاراں 2018ء کی رنگا رنگ تقریبات کے انعقاد کو سراہا گیا ۔ اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال نے کہا کہ تین سال بعد جشن بہاراں2018 کی تقریبات کا انعقاد کرکے دیہی و شہری علاقوں کی عوام کو شاندار تفریحی مواقع میسر آئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع کے ترقیاتی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا اور عوام کی خدمت میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں