جھنگ،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی قومی اسمبلی کے امیدواران سے ملاقات

جمعہ 20 جولائی 2018 23:47

جھنگ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے جنرل الیکشن 2018ء میں حصہ لینے والے قومی اسمبلی کے امیدواران سے ملاقات کی جس میں الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی پاسداری اور امن و امان کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ شفاف الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں پر یکساں لاگو ہوتا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کے فریم ورک کے مطابق تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پولنگ کے دوران امن و امان کے قیام اور پرامن فضا برقرار رکھنے کیلئے امیدواران سے مثالی تعاون درکار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ الیکشن کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے طے کردہ لائحہ عمل پر پوری طرح سے عمل درآمد کیا جائیگا ۔

پنجاب حکومت نے ہم پر جو ذمہ داری عائد کی ہے اسے ہر صورت بہتر انداز میں نبھائیں گے۔انہوںنے کہا کہ سیاسی امیدواران الیکشن کے دوران ایک دوسرے کے خلاف نا سائشتہ بیان سے گریز کریں اور پرامن انتخابات کیلئے حکومت کا ساتھ دیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیاسی امیدوار کارنر میٹنگ اور جلسے کی صورت میں انتظامیہ کو پہلے آگاہ کریں گے ۔ پولنگ ڈے کے موقع پر پولنگ ایجنٹس بذریعہ کارڈ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کے پابند ہونگے۔ انہوںنے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں پولنگ ڈے کے موقع پر اپنے کیمپ شہری آبادی میں پولنگ اسٹیشن سے سو کلو میٹر کے فاصلے پر جبکہ دیہی علاقوں میں چا ر سو میٹر کے فاصلے پر لگائیں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں