حکومت کسان دوست پالیسی کے تحت فصل کی فی ایکڑ پیدوار میں اضافہ کے حوالہ سے پیداواری مقابلہ جات کا آغاز کر رہی ہے، قائم مقام ڈپٹی کمشنر

اتوار 4 نومبر 2018 21:10

جھنگ۔4 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2018ء) قائم مقام ڈپٹی کمشنر واحد ارجمند ضیاء نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے کسان دوست پالیسی کے تحت فصل کی فی ایکڑ پیدوار میں اضافہ کے ضمن میں پیداواری مقابلہ جات کا آغاز کر رہی ہے۔اس حوالہ سے ضلعی سطح پر فارمر کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جوضلع اور تحصیل سطح پردھان کی فصل کی کٹائی کے دوران فی ایکڑ کی اوسط پیداوار کی نگرانی کرے گی۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے دھان کی پیدا واری مقابلہ کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع طاہر محمود اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنر واحد ارجمند ضیاء نے کہا کہ محکمہ زراعت زرعی سیکٹر کی جدید خطوط پرترقی اور زرعی سیکٹر کو ایک منافع بخش بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت زرعی سیکٹر کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ کاشتکاروں کو سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی ، معیاری کھاد، زرعی آلات کی فراہمی اور بیجوں کی دستیابی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنر واحد ارجمند ضیاء نے کہا کہ ہمارے کسان اور کاشتکار بھائی مستقبل قریب میں نہ صرف خوشحال ہونگے بلکہ پاکستان اپنی زرعی اجناس کے ایکسپورٹ سے بھی زر مبادلہ حاصل کر سکے گا۔

بعدازاں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع طاہر محمود نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ دھان کی پیدا واری مقابلہ میں ضلع بھر کے کسانوں اور کاشتکاروں کو شریک کیا جائیگا اورفی ایکٹر پیداوار میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں لاکھوں روپے کے انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے جبکہ پہلا انعام ڈھائی لاکھ، دوسرا دو لاکھ اور تیسرا ڈیڑھ لاکھ کا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں