محکمہ تحفظ ماحولیات جھنگ کی فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی جاری

پیر 13 فروری 2017 22:52

جھنگ ۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2017ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ تحفظ ماحولیات جھنگ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر فضائی آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس، ہسپتالوں ، لیبارٹریوں کا ویسٹ صحیح طور پر دفن نہ کرنے ، دھواں اور پریشر ہارن کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد نواز خان سیال نے کاروائی کی تفصیلات کے دوران بتایا کہ گزشتہ ماہ جنوری میں 156گاڑیوں کو وارننگ سلپس جاری کرنے کے علاوہ 42گاڑیوں کے چالان عدالت سینئر سول جج جبکہ 46چالان ماحولیاتی مجسٹریٹ کی عدالت میں میں جمع کروائے گئے جن میں سے 14 گاڑیوں کو 43500روپے جرمانے کئے گئے۔انہوںنے بتایا کہ حکومت کی طرف سے جاری انسداد ڈینگی مہم کے دوران161ٹائر شاپس، 50 کباڑخانوں 6نرسریوں سمیت دیگر زیر تعمیر پراجیکٹس کے حوالہ سے بھی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے بتایا کہ 15 مائیکرون موٹائی سے کم پولی تھین بیگز استعمال کرنے اور تیاری و فروخت کرنے والے کے خلاف بھی کریک ڈائون جاری ہے۔ انہوںنے مزیدبتایا کہ فضائی آلودگی پھیلانے ، لیبارٹریزاور ہسپتالوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کی رپورٹس حکومت کوارسال کر دی گئی ہیں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں