ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایات پر غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں جاری

منگل 9 اپریل 2024 15:14

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایات پر غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں جاری ہے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیم نے نشاندہی پر شہر کے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے منی پٹرول پمپ یونٹس سیل کر دیئے اور سامان ضبط کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں کیونکہ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے،غیرقانونی منی پٹرول پمپس کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

انہوں نے منی پٹرول پمپ مالکان کو وارننگ جاری کی اور کہا کہ غیر قانونی طور پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،چیکنگ کے دوران ملوث پائے جانے والوں کوبھاری جرمانے کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں