خواتین کے عالمی دن کے موقع پرصنعت زار سوشل ویلفیئر آفس میں سیمینار کا انعقاد

بدھ 8 مارچ 2017 22:31

جھنگ۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں آٹھ مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پرصنعت زار سوشل ویلفیئر آفس میںمنعقدہ سیمینار میں خواتین کے بنیادی حقوق ،معاشرتی اہمیت اور ان کی تعلیم و تربیت کی جانب بھرپور توجہ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کہا کہ ہر شعبہ زندگی میں خواتین کی یقینی نمائندگی کو ممکن بنانے میں حکومت کا بہت بڑا کردار ہے۔

(جاری ہے)

آج پاکستان کی خواتین ہر شعبہ میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں جو خواتین کومستحکم اور مضبوط بنانے کی واضح دلیل ہے۔انہوںنے بتایا کہ گزشتہ سالوں میں خواتین کی کارکردگی کی اگر ایک جھلک دیکھی جائے تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حالات کس حد تک تبدیل ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے خطاب کے دوران کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ خواتین کوانکے حقوق دیکر خاندان کو محفوظ اور خود مختار بنایا جا سکتاہے۔انہوںنے بتایا کہ عورت کی ترقی معاشرے کی ترقی ہے اور خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے ان پروگراموں کے انعقاد کا مقصد عورت کی عظمت کو سلام پیش کرناہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں