پبلک مقامات پرجلسے جلوس ،دھرنے اور احتجاجی مظاہروں پر لگائی گئی پابندی پرعملدرآمد کا حکم

جمعرات 9 مارچ 2017 22:51

جھنگ۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے پبلک مقامات پرجلسے جلوس ،دھرنے اور احتجاجی مظاہروں پر لگائی گئی پابندی پر ضلعی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو فوری اور مکمل عمل درآمد بارے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ، ریونیو حکام اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو جاری کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ملکی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حکومت پنجاب نے فوجداری کی دفعہ 144کے تحت جلسے جلوس، ریلیاں ، دھرنے اور احتجاجی مظاہرے وغیر ہ کرنے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے جس پر ضلع بھر میں فوری اور مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں