جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدہ داروں نے اپنا حلف اٹھا لیا

جمعہ 30 ستمبر 2022 23:05

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2022ء) جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدہ داروں نے اپنا حلف اٹھا لیا تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ملک خاور شہزاد صدر،مظہر اکرام سینئر وائس پریزیڈنٹ ،حافظ غلام مصطفی وائس پریزیڈنٹ منتخب ہوئے ہیں۔جن سے سینئر ممبر جے سی سی آئی شمشاد حسین ڈار نے حلف لیا اس کے ساتھ ساتھ تمام ایگزیکٹو ممبران نے بھی حلف اٹھا یا اس تقریب میں سرپرست اعلی راجہ محمد انور،فائونڈر ممبر چیمبر ڈاکٹر کوثر ناہید انور،وائس چیئرمین چوہدری سعید احمد،میاں نعیم بشیر،سابق صدر چیمبر عمر مشتاق برگٹ،سابق ایس وی پی اظہر اقبال ڈار،سابق وی پی فہد انورکے علاوہ ہزاروں افراد موجود تھے۔

اس موقع پر صدر ملک خاور شہزاد نے کہا کہ جہلم چیمبر آف کامرس کی ترقی اور چیمبر کے ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔

(جاری ہے)

اور انشاء اللہ ہم اپنے مشن میں کامیاب ہوں گے۔جبکہ سابق صدر عمر مشتاق برگٹ اور سرپرست اعلی راجہ محمد انور نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ اس سے پہلے جہلم چیمبر کے پاس اپنی بلڈنگ نہیں تھی جس کے لیے میں نے چیمبر کو سمارٹ انڈسٹری سٹیٹ میں 6ملین کی زمین کی خرید کے لیے عطیہ دیا ۔

جس پر کام شروع ہے اسی طرح جہلم چیمبر نے تمام مخیر ممبران کے ساتھ مل کر سیلاب زدگا ن کی سند ھ خیر پور میں جاکر مدد کی جو کہ ہمارہ فرض بنتا تھا۔ راجہ محمد انور نے کہا کہ آج جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پورے پاکستان میںاپنا نام بنا چکا ہے جبکہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں جہلم کی طرف سے میرا منتخب ہونا یہی اس چیمبر کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔تمام سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین اور ایگزیکٹو ممبران کوان کی بہتر کارکردگی پر شیلڈیں دی گئیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں