ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کرتے کے موقع پر او پی ڈی بلاک اور گائنی وارڈ اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی، انہوں نے کہا ہے کہ اچانک دورہ کرنے کا مقصد عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کی شکایات سنیں، ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ خاتون مریضہ کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیف انور نے سینئر ڈاکٹر کو شکایت کا موقع نہ دینے کی ہدایت دی اور خاتون کو معیاری صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم ایس کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور دستیاب سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ رواں ماہ ایک دفع پھر سے محکمہ صحت نے پنجاب رینکنگ میں ٹاپ کیا ہے اور انہوں نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کو مبارکباد بھی دی۔بعد ازاں انہوں نے شیلٹر ہوم کے ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیتے ہوئے کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ جہلم سول اسپتال میں پہلے شیلٹر ہوم کا ترقیاتی کام جلد مکمل کیا جا رہا ہے ۔

سرکاری پناہ گاہ میں بے گھر اور بے سہارا افراد کے قیام کے لئے سرکاری افسران، مخیر حضرات، ہسپتال انظامیہ اور محکمہ بلڈنگ جہلم ترقیاتی کام مونیٹر کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں