جہلم اولڈ جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ چنگ چی سٹینڈ قائم

اتوار 21 اپریل 2019 19:55

جہلم۔ 21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) جہلم اولڈ جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ چنگ چی سٹینڈ قائم ، شہریوں کے سروں پر خطرات کے سائے منڈلانے لگے، بااثر رکشہ ڈرائیور نے اولڈ جی ٹی روڈ ، سول ہسپتال سمیت شہر کے چوک چوراہوں میں چنگ چی رکشے کھڑ ے کرکے سواریاں اتارتے اور بٹھاتے ہیں، شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث اندرون شہر چلنے والے چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے اولڈ جی ٹی روڈسمیت شہر کے چوک چوراہوں کو رکشہ اسٹینڈ میں تبدیل کر رکھا ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں ، قابل زکر بات یہ ہے کہ سول ہسپتال ، کچہری موڑ، محمدی چوک ، جی ٹی روڈ روہتاس چوک ، چھائونی چوک، جادہ چوک،سمیت اہم چوراہوں میں رکشہ ڈرائیوروں نے غیر قانونی طور پر رکشے کھڑے کرکے گزرنے والی ٹریفک کے لئے مسائل کھڑے کررکھے ہیں ، جبکہ ٹریفک پولیس کے ذمہ داران نے اس حوالے رکشہ ڈرائیوروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ اندرون شہر کی اہم سڑکوں و چوک چوراہوں میں قائم ہونے والے غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ کے خاتمے کے لئے ڈی پی او جہلم، ٹریفک پولیس کے زمہ داران کو رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا پابند بنائیں تاکہ حادثات اور ٹریفک جام میں کمی واقع ہو سکے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں