ڈپٹی کمشنر جہلم کا سبزی منڈی کا دورہ، سبزیوں او رپھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ

اتوار 26 مئی 2019 18:35

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے سبزی منڈی جہلم کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے آلوپیازٹماٹرسمیت دیگر سبزیوں او رپھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے سبزیوں او رپھلوں کے خوردہ نرخ مقرر کرنے کے پراسس کا جانچ پڑتال کی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سبزی منڈی میں فروخت ہونیوالے پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور نرخوں کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے سبزی منڈی میں سبز مرچ ٹماٹرآلو،خربوزے اور دیگر پھلوں کے معیار کو چیک کیااور بولی کے عمل کو خود مونیٹر کیا۔ محمد سیف انور جپہ نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے کی چیزوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو سوفیصد یقینی بنایا جائیگا اور سبزیوں پھلوں اور اشیاء ضروریہ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔انہو ں نے مزید کہاکہ ناجائز منافع خوروں اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلا ف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں