وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:10

وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن سید حماد عابد 18اکتوبر بروز جمعہ 3:00 بجے یونین کونسل داراپور میں کھلی کچہری لگائیں گے جس میں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد، پولیس افسران سمیت محکمہ صحت، تعلیم، 1122, ایکسائز، لائوسٹاک، لوکل گورمنٹ اور ضلعی افسران بھی کھلی کچہری میں موجود ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں